نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے حساس اداروں کے ساتھ مل کر کراچی میں ایک سنسنی خیز اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے عالمی سطح کے ایک خطرناک ہیکر کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم پر دنیا بھر کے 50 لاکھ غیر ملکی شہریوں کے بینک اکاؤنٹس، کریڈٹ کارڈز اور دیگر انتہائی حساس مالیاتی ڈیٹا ہیک کرنے کا سنگین الزام ہے۔جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور غیر ملکی شہریوں کو اپنے کمپیوٹر سسٹم کے ذریعے کروڑوں ڈالرز کا چونا لگا رہا تھا، غیر ملکی ایجنسیوں اور پاکستان کے حساس سکیورٹی اداروں کی جانب سے ڈیٹا ہیکنگ کا سگنل ملنے پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کا ڈیجیٹل فٹ پرنٹ ٹریک کیا، کراچی کے ایک خفیہ ٹھکانے پر اچانک چھاپہ مار کر اس ہیکر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *