پاکستان اور ترکیہ کا 5ارب ڈالر کے دو طرفہ تجارتی ہدف کے حصول کے عزم کا اعادہ کیا، دونوں ممالک کا تجارت ،سرمایہ کاری، توانائی ، تیل و گیس، معدنیات اور آئی ٹی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔ میڈیا کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہبازشریف اورترکیہ کے صدر اردوان کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈارسمیت دونوں ممالک وزراء اور اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی ، برادرانہ اور دیرینہ تعلقات کا اعادہ کیا۔ پاکستان اور ترکیہ کا 5ارب ڈالر کے دو طرفہ تجارتی ہدف کے حصول کے عزم کا اعادہ ، تجارت سرمایہ کاری، توانائی ، تیل و گیس، معدنیات اور آئی ٹی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے صدر اردوان کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی ۔جنگ مسلط ہوئی تو ہم نے اپنی خودمختاری اوروقار کا دفاع ہے، فیلڈ مارشل کی قیادت میں دشمن کو تاریخی جواب دیا۔وزیراعظم ترک کے کاروباری گروپس نے بھی ملاقاتیں کیں، ترکیہ کے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، سرمایہ کاروں کو پاکستان میں 5جی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر میں شراکت کی دعوت ،ٹیلی کام آلات اور سافٹ ویئر سے نیا روزگار ملے گا۔ ترکیہ صدر رجب طیب اردوان نے دنیا کو خبردار کیا ہے کہ اسرائیل امریکا اور ایران کے درمیان طے شدہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترکیہ صدر نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کو ترکیہ آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں، بلوچستان میں بس حادثے پر دکھ کا اظہار کرتے ہیں، حادثے میں قیمتی جانوں کی ضیاع پر افسوس ہے۔ رجب طیب اردوان نے کہا کہ اسلام آباد ایم او یو پر دستخط کا خیر مقدم کرتے ہیں، اور پاکستان کی امن کیلیے کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، لیکن اسرائیل معاہدے کو سبوتاژ کرنے کیلیے جارحیت کر رہا ہے، اسرائیلی افواج غزہ اور لبنان میں جارحیت کر رہی ہیں، ہم اس کی جارحیت پر نظر رکھے ہوئے ہیں


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *