
کراچی (۔ 12 جولائی 2026ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی امیگریشن ٹیم نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر ایک انتہائی گھناؤنے اور منظم بین الاقوامی گینگ کا پردہ چاک کر دیا، جو مقدس سفر عمرہ ویزہ کی آڑ میں خواتین کو سعودی عرب اسمگل کر کے تجارتی جنسی استحصال کے لیے استعمال کر رہا تھا، ایف آئی اے نے شک کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب جانے والی تین خواتین کو جہاز پر سوار ہونے سے قبل ہی روک کر گرفتار کر لیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق تینوں خواتین پاکستانی پاسپورٹس اور عمرہ ویزوں پر سعودی عرب روانہ ہو رہی تھیں، امیگریشن کلیئرنس کے دوران جب ان کے سفری دستاویزات اور فراہم کردہ معلومات مشکوک معلوم ہوئیں، تو امیگریشن حکام نے انہیں مزید جانچ پڑتال اور تفصیلی انٹرویو کے لیے روک لیا، پوچھ گچھ کے دوران جب خواتین سے ان کے سفر کے حوالے سے سخت سوالات کیے گئے، تو انہوں نے اس گھناؤنے بین الاقوامی نیٹ ورک کا اعتراف کر لیا، خواتین کی شناخت مسکان دختر اللہ دتہ، نسرین ندیم زوجہ محمد ندیم اور سویرا زوجہ محمد کامران کے ناموں سے ہوئی ہے
Leave a Reply