
لاہور (ا۔ 01 جولائی 2026ء) اپنی اہلیہ کو طلاق دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے اور اہلیہ زینب کی جانب سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے تحفظ کی اپیل کے بعد معروف ٹک ٹاکر علی حیدر آبادی بھی میدان میں آ گئے، انہوں نے ایک وضاحتی ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے اپنی سابقہ اہلیہ کے تمام الزامات کو یکسر مسترد کر دیا اور ہاتھ میں قرآنِ پاک اٹھا کر اپنی بے گناہی کی قسم کھائی ہے۔تفصیلات کے مطابق علی حیدر آبادی نے ویڈیو میں قرآنِ پاک اٹھا کر کہا کہ “میں اس خاندانی موضوع پر بات نہیں کرنا چاہتا تھا اور یہ میری پہلی اور آخری ویڈیو ہے، لیکن جب میں نے دیکھا کہ زینب میرے خلاف جھوٹی ویڈیوز بنا رہی ہے کہ علی نے میری انگلی اور ہاتھ توڑ دیا، تو مجھے سامنے آنا پڑا”، انہوں نے دعویٰ کیا کہ وائرل ہونے والی طلاق کی ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے زینب پر کوئی تشدد نہیں کیا
Leave a Reply