
کراچی ( 29 جون 2026ء) کوئٹہ کی سیر کے بعد فیملی کے ہمراہ کار میں کراچی واپس آنے والے موبائل مارکیٹ کے تاجر نیویگیشن ایپ گوگل میپ کی غلط رہنمائی کے باعث بلوچستان کے علاقے دشت میں بھٹک گئے، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی نہ روکنے پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں تاجر موقع پر ہی جاں بحق اور ان کی اہلیہ زخمی ہو گئیں، مقتول کی میت کراچی پہنچنے پر نمازِ جنازہ ادا کرکے انہیں سپردِ خاک کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں موبائل فون کا کاروبار کرنے والے تاجر علی جمیل اپنی اہلیہ اور دو بیٹیوں کے ساتھ کوئٹہ گھومنے گئے تھے، جمعہ کی رات کار کے ذریعے کراچی واپسی کے دوران انہوں نے راستے کی رہنمائی کیلئے نیویگیشن ایپ کا استعمال کیا، جس نے انہیں غلط راستہ دکھا دیا اور وہ نیشنل ہائی وے سے بھٹک کر دشت کے علاقے کھنڈ کی طرف نکل گئے۔
Leave a Reply