، دو کم عمر لڑکیوں کو جعلی عامل نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ایک جاں بحق، دوسری ہسپتال منتقلدونوں بچیوں کی عمریں 13 اور 14 سال ہیں، عامل نے لڑکیوں کو نشہ آور شربت پلایا اور ساتھی کے ہمراہ مبینہ زیادتی فیضان ہاشمی جمعہ 10 جولائی 2026 12:55روٹھی ماں کو منانے کی خواہش، دو کم عمر لڑکیوں کو جعلی عامل نے زیادتی ..میر پور خاص (10 جولائی2026ء) میرپورخاص میں دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں روٹھی ماں کو منانے کی خواہش میں دو کم عمر لڑکیوں کو جعلی عامل کے ہتھے چڑھ گئیں۔ ایک لڑکی جاں بحق ہوگئی جبکہ دوسری کی حالت تشویشناک ہے۔(جاری ہے)دونوں بچیوں کی عمریں 13 اور 14 سال ہیں، پولیس کے مطابق کوٹ غلام محمد ٹاؤن میں دو کم عمر لڑکیوں سے مبینہ زیادتی کا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہے، بتایا گیا ہے کہ عامل نے دونوں لڑکیوں کو نشہ آور شربت پلایا اور ساتھی کے ہمراہ مبینہ زیادتی کی، عامل کو گرفتار کرلیا، جبکہ اس کے ساتھی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔جعلی عامل اور اس کے ساتھی کے خلاف قتل، اغوا اور زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ جاں بحق ایک لڑکی کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *