
تھائی لینڈ کی ایک عدالت نے 12 سالہ بیٹی کو جاپان لے جا کر زبردستی جنسی جرائم کے لیے ٹوکیو کے مساج پارلر کو فروخت کرنے والی ماں 7 سال 6 ماہ قید کی سزا سنا دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاتون کی شناخت صرف لکسانا کے نام سے ظاہر کی گئی جس نے انسانی اسمگلنگ اور کم عمر بچی کو جسم فروشی پر مجبور کرنے کے الزامات کا اعتراف کرلیا۔تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ملزمہ اپنی بیٹی کو سیر اور تفریح کا بہانہ بنا کر جاپان لے گئی لیکن وہاں پہنچنے کے بعد اسے تنہا چھوڑ دیا اور اسے ٹوکیو کے ایک مساج پارلر میں جنسی استحصال پر مجبور کیا گیا
Leave a Reply